empty
 
 

کزان میں لیور پول کی دھوم: انسٹا فاریکس کے کلائنٹس یورپا لیگ میچ سے لطف اندوز ہوئے

02.12.2015 09:05 AM

کزان میں ایک عام دن، 5 نومبر، کو فٹ بال کے شائقین کے لیے خاص طور سے ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس دن، روبن کزان اور لیورپول ایف سی کے درمیان یوروپا لیگ کھیل کزان ارینا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ برطانیہ کی ٹیم جرگین کلوپ کی سربراہی میں روس پہنچی۔ یقینا ہم اس طرح کے پروگرام کو نہیں چھوڑ سکتے تھے اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ تاتارستان کی راجدھانی اور قریب کے شہروں کے اپنے کلائنٹس کو اپنے کزان کی آفس میں کھانے کی دعوت دے کر(بوفے طرزپر) سرپرائز دیں۔ لیکن سب سے بڑا سرپرائز یہ تھا کہ لیور پول ایف سی کے ایمبیسیڈر بین لیٹی اور مارک رولنس کی ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

اس کے بعد مہمانون کو کھیل کی طرف لے جایا گیا۔ لیور پول میں 1-1 کی ٹا‏ئی کے بعد ، ٹیموں نے جیت پر توجہ مرکوز کی ۔ میچ بہت ہی دلچسپ تھا۔ انسٹا فاریکس کے کلائنٹس، نمائندے اور کمپنی کے برطانیہ کے شرکاء سب کے سب بڑی رغبت کے ساتھ کھیل دیکھ رہے تھے اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

گول کیپر کی شاندار کارکردگی کے باوجود روبن کزان نے لیور پول کے ہاتھون 1-0 سے شکست کھائی۔ ریڈس کزان پہنچے اور یہ دکھایا کہ اینفیلڈ میں ٹائی کا ہونا یہ محض ایک اتفاق تھا۔ لیورپول نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور غالبا بارش ہو جانے کی وجہ سے زیادہ گول نہیں کر پائی۔ پھر بھی برطانوی شائقین نتیجے سے خوش تھے اور انسٹا فاریکس کلائنٹس نے اس شاندار کھیل میں ناقابل فراموش نقوش حاصل کیے اور ایک شاندار شام کو گلے لگایا

لسٹ کی طرف واپسی


Other company news

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback