empty
 
 
28.09.2020 04:58 PM
بی ٹی سی / امریکی ڈالر کا تکنیکی تجزیہ برائے 28 ستمبر 2020

کرپٹو انڈسٹری کی خبر:

وینزویلا نے انٹرنیٹ کے بغیر ٹرانزیکشنز کرنے والا پہلا سیٹلائٹ نوڈ بنا لیا ہے۔ یہ انتہائی کم ترقی یافتہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر والے ملک کے لئے خوش خبری ہے۔

اینیبل گریڈو اور اس کی ٹیم اینیبل کرپٹو نے وینزویلا کا "کاسمک نوڈ" بنایا۔ یہ بلاک اسٹریم ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو سیٹیلائٹ استعمال کرتی ہے - اس معاملے میں EUTELSAT-113 - انٹرنیٹ سے منسلک ہوئے بغیر ، پوائنٹس کے مابین ڈیٹا منتقل کرتا ہے۔ یہ خیال کرپٹو بائیر سے آیا، ایک لاطینی امریکی اسٹارٹ اپ جو کرپٹو کرنسی پیمنٹ پر مرکوز ہے:

انہوں نے ٹویٹر پر کہا: "ہم نے وینزویلا میں کامیابی سے سیٹیلائٹ بٹ کوائن نوڈ نصب کیا اور چلایا جو ہمیں پیغامات ڈاؤن لوڈ کرنے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کیلئے انٹرنیٹ سے آزاد ہونے کی اجازت دیتا ہے"۔

گریڈو نے کہا کہ وہ بہت سی چھوٹی ڈیوائسز لاگو کرتے ہوئے اسے وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ تمام چھوٹے سیٹیلائٹ ایک میش نیٹ ورک بنائیں گے جو مختلف ڈیوائسز کے مابین ڈیٹا منتقل کر سکے گا۔ تین اینٹینا میں سے پہلے کو ویلینسیا سٹی میں نصب کیا گیا ہے۔ دوسرے دو کو قومی دارالحکومت، کاراکاس اور پورٹو ارداز میں نصب کیا جائے گا۔ کرپٹو بائیر ویلینسیا کا انتخاب کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک صنعتی شہر ہے لیکن یہاں سگنل میں رکاوٹ کے لئے بڑی عمارات نہیں ہیں۔

یہ ایک جرات مندانہ منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے جو ایک انتہائی کمزور ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر والے ملک میں بٹ کوائن کا استعمال بڑھانے میں مدد کرسکتا ہے۔ وینزویلا میں براعظم میں سب سے سست انٹرنیٹ کنیکشن ہے۔ یہ ملک بجلی کی رسائی کے مسائل کے لئے بھی کوششیں کر رہا ہے۔

فاریاس کا ماننا ہے کہ اینٹینا دور درازعلاقوں میں انٹرنیٹ میں خرابی کی صورت بٹ کوائن کے ساتھ ادائیگی کو ممکن بنا سکتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسی وجہ سے وہ میش نیٹ ورک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بلاک اسٹریم سیٹیلائٹ کے ذریعے رابطہ کرے گا:

"ہم پی ٹو پی نیٹ ورک استعمال کر رہے ہیں جو یو ایس بی ڈیوائس استعمال کرتا ہے جو وینزویلا میں پہلے سے موجود ہے۔ ہم جلد ان ڈیوائسز کو ، ہر ایک کی تقریباً چار کلومیٹر کی رینج کے ساتھ، فعال بنائیں گے۔

اینیبل، وینزویلا کو ستوشی ناکاموٹو کے تخیل کو سمجھنے کے لئے ایک عظیم مقام سمجھتے ہیں۔

" اس منصوبہ کا مقصد بٹ کوائن پروٹوکال کی نوعیت کو ظاہر کرنا ہے۔ یہ کھلی نوعیت کا ہے، جس کی کوئی بھی حد نہیں۔ اس لئے وینزویلا، اس قسم کی ٹیکنالوجی جو حکم نامے یا طاقت کے ذریعہ عائد نہیں ہوتی کے استعمال اور ایپلیکیشن میں لاطینی امریکہ اور دنیا میں ایک علمبردار ہے۔

وینزویلا اپنی سیاسی معاشی مسائل کے باوجود کرپٹو کرنسی کو اختیار کرنے کی اصطلاح میں لاطینی ممالک میں سب سے پہلے آتا ہے۔

مارکیٹ کا تکنیکی آؤٹ لک:

بی ٹی سی/ امریکی ڈالر کی جوڑی نے پورے ہفتے کے اختتام پر اوپر کی جانب حرکت جاری رکھی اور 10,924 ڈالر کے لیول پر حالیہ مقامی ہائی بنا۔ بُلز کے لئے اگلا ہدف 11,062ڈالر - 11,222 ڈالر کے لیول کے مابین واقع سپلائی زون ہے۔ مومینٹم مضبوط اور مثبت رہتا ہے اس لئے فرق ابھی بھی ہائی ہے اور اگر 10,940 ڈالر پر دیکھی جانے والی مقامی تکنیکی ریزسٹنس کی واضح طور پر خلاف ورزی ہو تو، سپلائی زون کی جانچ ہو گی۔ فوری تکنیکی سپورٹ 10,568 ڈالر کے لیول پر دیکھی جاتی ہے۔

ہفتہ وار پیوٹ پوائنٹس:

ڈبلیو آر 3 - 11،934 ڈالر

ڈبلیو آر 2 - 11،451 ڈالر

ڈبلیو آر 1 - 11،105 ڈالر

ہفتہ وار پیوٹ- 10،558 ڈالر

ڈبلیو ایس 1 - 10،238 ڈالر

ڈبلیو ایس 2 - 9،737 ڈالر

ڈبلیو ایس 3 - 9،392 ڈالر

تجارتی تجاویز:

بی ٹی سی/امریکی ڈالر جوڑی پر ہفتہ وار رحجان اوپر رہتا ہے اور رحجان کے پلٹنے کا کوئی نشان نہیں ہے، اس لئے خریداری کے آرڈرز کو درمیانی مدت میں ترجیح دی جاتی ہے۔ تمام متحرک اصلاحات کو اب بھی ڈپس خریدنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بُلز کے لئے اگلا درمیانی مدت کا ہدف 13,712 ڈالر کے لیول پر دیکھا جاتا ہے۔ اہم درمیانی مدت کی تکنیکی سپورٹ 10,000 ڈالر کے لیول پر دیکھی جاتی ہے۔

This image is no longer relevant

انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback